جاوید رانا نے دو اُردو اِشاعتیں جاری کیں

جاوید رانا نے دو اُردو اِشاعتیں جاری کیں

سری نگر// وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ میں دو اہم اردو کتابیں ’ہماری دُنیا‘ اور ’شاعری کرنے کا آسان طریقہ‘ جاری کیں۔’ہماری دُنیا‘ جو کہ مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے، ڈاکٹر عتیق الرحمان اور معروف ادیب ناظم پونچھی کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔دوسری کتاب ’شاعری کرنے کا آسان طریقہ‘ ناظم پونچھی کی تصنیف ہے جو نئے شعرأ کے لئے ایک عملی رہنما کے طور پر ترتیب دی گئی ہے۔کتابوں کی رسم رونمائی کی تقریب میں ممتاز ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔جاویدرانا نے دونوں مصنفین کو اردو ادب میں ان کی قیمتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور یقین ظاہر کیا کہ یہ دونوں کتابیں اردو ادب کے فروغ اور وسعت میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔اُنہوں نے ادب کے فروغ کے لئے اُن کی کاوشوں کو سراہا اور اردو زبان کی پرورش و بقا کے لئے ایسی تخلیقات کی اہمیت پر زور دیا۔