جاوید احمد رانا کی عوامی وفود سے ملاقات

جاوید احمد رانا کی عوامی وفود سے ملاقات

سری نگر//وزیربرائے جاوید احمد رانا نے آج مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جن میں قانون ساز جاوید بیگ کی قیادت میں ایک وفد اور ترال و شوپیان کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔جاوید بیگ کی قیادت میں وفد نے شیری نروہ آبپاشی سکیم، نوپورہ واٹر سپلائی سکیم اور بارہمولہ ٹاؤن میں امرت منصوبے کے تحت جاری واٹر سپلائی سکیموں کے کام کے بارے میں تشویش کا اِظہا رکیا۔وزیر موصوف نے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا اور محکمہ جل شکتی کے متعلقہ فیلڈ اَفسران کو فوری کاررِوائی کرنے کی ہدایت دِی۔ اُنہوںنے ترال اور شوپیان کے وفود سے بھی بات چیت کی ۔وفود نے اَپنے علاقوں میں درپیش مختلف عوامی فلاحی مسائل وزیر کو گوش گزار کئے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے معاملات کو اُجاگر کرتے رہنا ایک قابلِ تحسین عمل ہے اور حکومت اِس ضمن میں سنجیدگی سے اَقدامات کرے گی۔