رملہ /یواین آئی// فلسطین کے صدر محمود عباس نے نئی فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے انتخابات اس سال کے آخر سے پہلے کرانے کے ہفتہ کو احکامات جاری کر دیئے ۔فلسطین نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، یہ فیصلہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ میں طے کیا گیا کہ سال 2025 کے آخر سے پہلے انتخابات کرا لیے جائیں گے ۔ وفا نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین طے کریں گے ۔اس 350 رکنی کونسل میں دو تہائی ارکان ملک سے منتخب کیے جائیں گے اور باقی ایک تہائی تارکین وطن اور بیرون ممالک میں رہنے والے فلسطینی نژاد افراد ہوں گے ۔ انتخابات کا کام ایک کمیٹی بنا کر کیا جائے گا۔ یہ کونسل ہی پی ایل او کی پارلیمنٹ کا کام کرتی ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے علاوہ باہر رہنے والے مختلف فلسطینی گروہوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض گوشوں سے انتخابات منعقد کرنے کی مخالفت کی جارہی ہے کیوں کہ اِس وقت وہاں کے عوام خصوصاً بچوں اور خواتین کا تحفظ اوّلین ترجیح ہونی چاہئے۔
غزہ میں اسرائیل کا ‘انسانی’ کیمپ منصوبہ، درپردہ نسلی صفایا؟
جنگ کے لیے امریکہ کے پاس صرف 8 دن کا اسلحہ، سابق امریکی فوجی افسر کا دعویٰ
اسرائیل کا فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے امریکہ سے مدد کا مطالبہ!
غزہ میں امدادی مراکز پر جمع بھوک سے بے حال فلسطینیوں کو اسرائیل نے بنایا نشانہ، تقریباً 50 افراد جاں بحق
صدر ٹرمپ وال اسٹریٹ جرنل کی خبر سے ناراض، ہتکِ عزت کا 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر
انڈونیشیا: بحری جہاز میں اچانک لگی آگ، مسافروں نے جان بچانے کے لیے سمندر میں لگا دیں چھلانگیں، 280 لوگ تھے سوار
فلسطینی بچوں کے مختلف اعضاء کو نشانہ بنایاجارہا ہے : برطانوی ڈاکٹر
جاریہ سال کے اواخر میں فلسطین نیشنل کونسل کے انتخابات
غریب رتھ ایکسپریس کے انجن میں لگی خوفناک آگ
مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کرنے سے تمام سہولیات کا فائدہ ملے گا:یادو