سرینگر // لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے’’زیتون کے تیل پر قومی مشن ‘‘ کے تحت محکمہ زراعت کی بڑے پیمانے پر مہم کے دوسرے دن وادی میں ( سرسوں ) کے تیل کے بیجوں کی کاشت کے رقبے کو دوگنا کرنے کی بڑے پیمانے پر مہم کے دوران پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر خان نے کہا کہ حکومت پیداوار کو بڑھانے اور جموں و کشمیر یو ٹی کے کسانوں کی سماجی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے زراعت کے شعبے پر زور دینے کیلئے پُر عزم ہے ۔ مشیر خان نے محکمہ کی جانب سے مختلف اقدامات کی زیادہ سے زیادہ رسائی کی ضرورت کو دوہرایا ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ کاشتکار طبقے کے فائدے کیلئے مختلف سکیموں کو عملی شکل میں نافذ کریں ۔ انہوں نے افسران اور فیلڈ عملے سے کہا کہ وہ مختلف تکنیکی مداخلتوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی سکیموں کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کیلئے لگن ، دیانت اور خلوص کے ساتھ کام کریں ۔ اس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے وسیع پیمانے پر مہم کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔










