Telugu film makers keen to explore J&K as shooting destination

تیلگو فلم ساز جموںوکشمیر میں شوٹنگ کرنے کے خواہاں

حیدرآباد //تیلگو سنیما ( ٹالی ووڈ)کے فلم ساز جموں وکشمیر کو آنے والے فلموں کی شوٹنگ کے مقام کے طور پر تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔اِس بات کا اِنکشاف تیلگو فلم پروڈیوسر کونسل اور تیلگو فلم ڈائریکٹر س ایسو سی ایشن کے اَفسران نے آج یہاں جموںوکشمیر سیاحتی محکمہ کے اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا۔محکمہ سیاحت کے اَفسران کی ایک ٹیم اِن دِنوں حیدر آباد کے دورے پر ہے تاکہ سیاحتی تجارت ، میڈیا ، فلم سازوں اور دیگر شراکت داروں کے اَرکان سے تبادلہ خیال کرے۔دورانِ میٹنگ اَفسران نے اِن آرگنائزیشنوں کے عہدہ داروں کو جے اینڈ کے اِنتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں شروع کی گئی فلم پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا جس کے تحت فلم کی تمام اِجازتوں کو سنگل وِنڈو کلیئر نس میکانزم کے تحت لایا گیا اور اِس کے علاوہ پروڈیو سروں کو حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں شوٹنگ کا اِنتخاب کریں۔تیلگو فلم پروڈیوسر کونسل اور تیلگو فلم ڈائریکٹرس ایسوسی ایشن کے عہدیداران جن میں ٹی پرسانا کمار ، موہن وڈلاپٹلا اور این شنکر اور تماریڈی بھاردواج شامل ہیں نے محکمہ سیاحت کے اس اقدام کو سراہا تاکہ وہ جموں و کشمیر میں فلمی سیاحت کو فروغ دے سکے۔اس سال جنوبی ریاستوں سے پروڈکشن ہاؤسز کی ایک حوصلہ افزا تعداد دیکھی گئی ہے جنہوں نے جموںوکشمیر جموںوکشمیر میں شوٹنگ کی ہے۔ ان میں میسرز روئنگ لائنز،ممبئی آر کے فلم ایسو سی ایشن ، ارکامیڈ یاور کس حیدر آباد،پیپل میڈیا فیکٹری ایل ایل پی بنگلورو ،اُشرس سٹیڈیوزحید ر آباد کے علاوہ کنڑ،ملیالم اور تامل سنیما کے پروڈکشن ہاؤسز شامل ہیں۔افسران کی ٹیم نے گولکنڈہ گالف کورس میں حیدرآباد گالف ایسوسی ایشن کے اَفسران سے بھی ملاقات کی جس کی سربراہی اس کے صدر سی دیاکر ریڈی نے کی۔سی ای او راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ووِیک پوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر احسان الحق چشتی پر مشتمل افسران کی ٹیم یہاں دورے پر ہے اور کل اُنہوں نے تلنگانہ اور آندھرا ریجن کے میڈیا اور ٹریول آپریٹروں کے ارکان کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔