تیزاب حملہ :کشمیر یوتھ ایسوسی ایشن کا ہندوارہ مین چوک میں احتجاج

تیزاب حملہ :کشمیر یوتھ ایسوسی ایشن کا ہندوارہ مین چوک میں احتجاج

ہندوارہ//سرینگر تیزاب حملے کے خلاف کشمیر یوتھ ایسوسی ایشن نے مقصود احمد اور فیضان تانترے کی قیادت میں ہندوارہ میں چوک میں جمع ہوکر احتجاج مظاہرے کئے اور مرتکبین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق سرینگر میں تیزاب حملے کے خلاف مین چوک ہندوارہ میں پرامن احتجاج مظاہرے۔مرتکبین کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ ہے۔ واضح رہے سرینگر شہر میں ایک علاقہ میں منگل کی شام24سالہ لڑکی پر تیزاب پھیکا گیا جس سے اس کے چہرے اور ہاتھ میں شدید زخمی آئے اور ان کی آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی اس سنگین معاملے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا۔کشمیر یوتھ ایسوسی ایشن کے کارکنوںنے مین چوک ہندوارہ میںجمع ہوکر ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھاتے ہوئے تھے جن پر مجرموں کو سزا موت دینے کے مطالبے تحریر تھے اس پرامن احتجاج میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس دوران این جی او عوامی ویلفیئر فورم کی پوری ٹیم نے مین چوک ہندواڑہ میں پرامن احتجاج کیا۔ شیخ جمشید جنرل سیکرٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایل جی انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ جو لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں انہیں پھانسی دی جائے، اور مظلوم کو انصاف تب ہی ملے گا جب مجرموں کو سزا ملے گی۔ پھانسی پر لٹکا دیا جائے، اور انہوں نے مزید کہا کہ این جی او عوامی ویلفیئر فورم کی پوری ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مجرم کے خلاف آواز اٹھائے گی۔ جبکہ فورم کی چیئرپرسن شیخ زینب محی الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو پھانسی ہونی چاہیے تاکہ کوئی دوسرا ایسا غیر قانونی فعل کرنے سے سو بارسوچے، میں اس ایکٹ کی شدید مذمت کرتی ہوں اور ہم اپیل کر رہے ہیں۔ ایل جی انتظامیہ منوج سنہا سے کہ مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ کو انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو پھانسی نہیں دی گئی تو ہماری پوری این جی او انتظامیہ بھوک ہڑتال پر چلی جائے گی ہماری اپیل ہے کہ مجرموں کو پھانسی دی جائے تاکہ آِِئندہ ایسا واقع پیش نہ ہو ۔