شہرو گام میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین ذہنی اضطراب اورشدید پریشانیوں میں مبتلا

تکیہ بل کرانکشون سوپور میں گھپ اندھیرا

سرینگر// سوپور قصبہ کے تکیہ بل کرانکشون علاقے کے لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا علاقہ گزشتہ ایک ہفتے سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہواہے کیوںکہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر جو خراب ہے کی مرمت نہیں کی گئی ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اس گرمی میں بجلی نہ ہونے سے لوگوںکو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں تکیہ بل کرانکشون کی شاہ ہمدان کالونی کے لوگوںنے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا علاقہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سے محروم ہے کیوں کہ علاقے کا بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوچکا ہے جس کی مرمت ابھی تک نہیں کی گئی ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہوجاتا ہے جو مقامی ولوگوں کیلئے باعث پریشانی بن جاتا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت ہوچکی ہے اور جلد ہی علاقے میں نصب کیا جائے گا۔