اشتعال انگیز مواد پر ایف آئی آر، تحقیقات جاری، ایک گرفتار
سرینگر// یو این ایس// ضلع اننت ناگ پولیس نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا، جس سے عوام میں تشویش اور قیاس آرائی پیدا ہوئی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 14/2026 مٹن پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی، جس میں ایک خاتون پر نبی کریم ؐ کے خلاف توہین آمیز کلمات پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔مزید کہا گیا کہ پولیس نے کئی دیگر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کارروائی کی، جو افرا تفری پھیلانے اور عوامی سکون خراب کرنے کی کوشش میں ملوث تھے، جن میں سے ایک شخص کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس نے عوام سے حوصلے اور احتیاط کی اپیل کی اور کہا کہ غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد کی شیئرنگ قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ صورتحال پر قریبی نگرانی جاری ہے اور امن و امان کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو سخت قانونی کاررواء کے ذریعے نمٹا جائے گا۔










