راہول بھٹ کے لواحقین کوجلد انصاف ملے گا

تواریخی مغل روڑ اور سنتھن شاہراہ کو 5جولائی سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا:منوج سنہا

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز کہا کہ مغل روڈ اور سنتھن شاہراہ کو 5 جولائی سے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا اور مزکورہ شاہراہوں پر معمول کے مطابق 5 جولائی سے گاڑیوں کی نقل و حمل ہوگی ۔قومی نیوز ایجنسی اے این آئی نے منوج سنہا کے حوالے سے بتایا کہ “جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے جمعرات کو 2 اہم فیصلے لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ اور ڈوڈا اضلاع سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود نے مجھ سے ملاقات کی اور انہوں نے مغل روڑ اور سنتھن شاہراہ کے کھولنے کی مانگ کی تھی تاہم جمعرات کو ہم نے فیصلہ کیا کہ تواریخی مغل روڈ اور سنتھن شاہراہ کو 5 جولائی سے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا اور گورنر موصوف نے مزید بتایا کہ مزکورہ شاہراہوں کے کھولنے سے نہ صرف لوگوں کی نقل و حرکت میں آسان ہوگی بلکہ جموں و کشمیر کی مجموعی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور اس حوالے سے میں نے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجوری اور پونچھ کے لوگ اب سرینگر آسانی سے آسکتے ہیں جبکہ کشتواڑ اور ڈوڈہ کے لوگ بھی آسانی سے سنتھن روڑ کے ذریعے کشمیر ڈویژن میں آسکیں گے۔ قومی نیوز ایجنسی نے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تواریخی مغل روڑ کو گزشتہ سال نومبر میں برفباری کے بعد بند کیا گیا تھا اور بعد میں قربیا 6 ماہ کے بعد امسال جون کے مہینے میں مغل روڑ کو صرف مال بردار گاڑیوں اور کویڈ مریضوں کے لئے کھول دیا گیا تاہم پونچھ ،رجوری اضلاع کے ساتھ ساتھ کشمیر اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مانگ تھی کہ مغل شاہراہ کو تمام مسافر بردار گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا جانا چاہیے کیونکہ جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ پونچھ اور رجوری اضلاع کے لوگ اس شاہراہ کے بند ہونے سے شدید ترین مشکلات سے دوچار ہورہے تھے اور آر پار تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے جبکہ ساتھ ہی میں سرینگر-جموں قومی شاہراہ کی خرابی اور کویڈ-19 کے پیش و نظر مغل روڑ کو کھولنا لوگوں کی دیرانہ مانگ تھی جسکو جعمرات کو لفٹننٹ گورنر نے پوار کی ۔جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ پونچھ ،رجوری اور سرنکوٹ کے لوگوں نے گورنر موصوف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔