تواریخی حبہ کدل پارکنگ جگہ میں تبدیل ہونے سے اپنی شان رفتہ کھو بیٹھا

تواریخی حبہ کدل پارکنگ جگہ میں تبدیل ہونے سے اپنی شان رفتہ کھو بیٹھا

سرینگر//شہر خاص میں تواریخی حبہ کدل کو پارکنگ جگہ میں تبدیل کرنے سے جہاں وہ اپنی شان رفتہ کھو رہا ہے وہیں علاقے میں منشیات جیسی بڑھتی سماج مخالف سرگرمیوں سے لوگوں میںتشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور شام کے اوقات گھروں سے باہر نکلنا محال ہو جاتا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق شہر خاص کا تواریخی پل حبہ کدل جو مختلف علاقوں کو تجارتی مرکز لالچوک سے جوڑتا ہے آئے روز اپنی شان رفتہ کھو تا چلا آرہا ہے ۔ کیونکہ دن کے اوقات بیشتر مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے سے یہ پل کے بجائے اب پارکینگ کی جگہ میںتبدیل ہوجاتا جارہا ہے ۔ جس کے نتیجے میںنہ صروف مقامی لوگوں وہیں راہگیروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حبہ کدل پل جو سول لائن کے علاقوں کو سرینگر کے ڈاون ٹاؤن علاقوں سے جوڑتا ہیں وہ مقامی ٹریفک کے لیے تھا لیکن ان پر یا تو دکانداروں نے قبضہ کر لیا ہے یا پارکنگ ایریا میں تبدیل کر دیا ہے جس سے کے نتیجے میںمقامی لوگوں کو سخت ترین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ شام کے اوقات پارکینگ کی وجہ سے وہاں سماج مخالف سرگرمیاں جن میں خاص طور پر منشیات استعمال بڑھ چکا ہے اور لوگوںکا گھروں سے شام کے اوقات باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ ایک رہائشی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ دوسرے علاقوں کے لڑکے یہاں آتے ہیں اور ایک خاص جگہ پر جمع ہوتے ہیں اور سگریٹ نوشی کرتے ہیںاور منشیات کا بلا کسی روک ٹوک کے استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ منشیات میںلت نوجوانوں کی موجودگی کے باعث شام کے اوقات خواتین خاص کر بچیوں کو گھر وں سے باہر آنا محال ہو گیا ہے ۔ اس ضمن میں جب متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک سنیئر آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ جب بھی وہ محسوس کریں کہ علاقے میں ایسی سرگرمیاں ہو رہی ہیں تو وہ فوری طور پر اس کی اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن کو دیں ۔