تنزانیہ، جبوتی، سربیا اور شمالی مقدونیہ کے سفارت کاروں نے اپنے دستاویزات صدر کووند کو سونپے

تنزانیہ، جبوتی، سربیا اور شمالی مقدونیہ کے سفارت کاروں نے اپنے دستاویزات صدر کووند کو سونپے

نئی دہلی: تنزانیہ، جبوتی، سربیا اور شمالی مقدونیہ کے نو تعینات شدہ سفارت کاروں نے بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے خیرسگالانہ معلاقات کر کے انہیں متعلقہ دستاویزات سونپے۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق تنزانیہ کی ہائی کمشنر انیسہ کے بیگا، جمہوریہ جبوتی کے سفیر عیسیٰ عبدلہی اسوہ، سربیا کے سفیر سینیسا پیوک اور جمہوریہ شمالی مقدونیہ کے سفیر سلوبیدان اجنوف نے کووند سے ملاقات کی اور متعلقہ دستاویزات سونپے۔
صدر نے چاروں سفارت کاروں سے الگ الگ ملاقات کر کے ان سے بات چیت کی۔ صدر نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے ملک کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ نوتعینات شدہ سفارتکار دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں کامیاب ہوں گے۔رام ناتھ کووند نے بھی ان سفارت کاروں کے ذریعے اپنے ملک کی اعلیٰ قیادت کو بھی مبارکباد دی۔ تمام سفارت کاروں نے ہندوستان کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔