علما کرام پی ایس اے تحت قید کرنے کا معاملہ

تمام ’ نرم اہداف ‘کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں:آئی جی پی کشمیروجے کمار

سری نگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجے کمار نے ہفتے کے روز کہا کہ کشمیر میں تمام ’ نرم یاآسان اہداف ‘کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ اکتوبر میں وادی میں9انکائونٹر ہوئے ہیں جن میں11جنگجو پسند مارے گئے ہیں جن میں سے2 کا تعلق سری نگر سے ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے یہ ریمارکس کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے پس منظر میں دیئے۔انہوںنے کہاکہ سیاست دانوں کا کام’الٹا پلٹا‘کہتے رہنا ہے۔ جیسے کہ ایک ڈاکٹر جانتا ہے کہ کس طرح علاج کرنا ہے ، ہم ایک پیشہ ور قوت ہیں اور ہم اسے سنبھالنا جانتے ہیں۔پولیس کے صوبائی سربراہ وجئے کمار نے نامہ نگاروںکے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ سیکورٹی کے محاذ پر کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگجوئوںکی جانب سے نرم اہداف پر حملہ کیا گیا جنہیں ہماری طرف سے سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ وجئے کمارنے واضح کیا ہر سافٹ ٹارگٹ یانرم ہدف کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہہم نے حالیہ شہری ہلاکتوں میں شامل یاملوث حملہ آوروں کی شناخت کی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ2کو پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں اور 3 دیگر کو جلد ہی ہلاک کر دیا جائے گا۔حال ہی میں جموں و کشمیر میں پے در پے مقابلوں اور سیاستدانوں نے امن کی واپسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجئے کمارکاکہناتھاکہ سیاستدانوں کا کام’الٹا پلٹا‘کہتے رہنا ہے۔ جیسے کہ ایک ڈاکٹر جانتا ہے کہ کس طرح علاج کرنا ہے ، ہم ایک پیشہ ور قوت ہیں اور ہم اسے سنبھالنا جانتے ہیں۔کشمیر کے اعلیٰ پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ اساتذہ اورایک پولیس انسپکٹرکی ہلاکت میں ملوث 2جنگجوجمعہ کے روز پلوامہ اور سرینگر میں الگ الگ مقابلوں میں مارے گئے تھے ۔سینئرپولیس افسروجئے کمارنے سنگم عیدگاہ کے اسکول میں 2اساتذہ کی ہلاکت کے واقعے کاذکر کرتے ہوئے بتایاکہ ہم جانتے ہیں کہ مہران نے پستول سے فائرنگ کی اور یہ دونوں (پلوامہ اوربمنہ میں ازجان ہوئے جنگجو)بھی وہاں موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ دونوں مہلوک جنگجو ساتھی تھے ۔آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ اکتوبر میں وادی میں9انکائونٹر ہوئے ہیں جن میں11جنگجو پسند مارے گئے ہیں جن میں سے2 کا تعلق سری نگر سے ہے۔