کوروناوائرس اور نامساعد حالات کے باعث تعلیمی ادارے طویل مدت تک بند

تمام تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل اگلے احکامات تک معطل

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے جموںیوٹی میں اگلے احکامات تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں شام 8بجے سے صبح7بجے تک نائٹ کرفیوں کے نفاذ کا حکم جاری کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس اتوار کے روز جموں و کشمیر سرکار نے یوٹی میں تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے بشمول کوچنک مراکز کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جار ی کئے ہیں جہاں آف لائن تعلیم فراہم نہیں کی جائے گیْاس حوالے سے گورنمنٹ کی جانب سے سے باضابطہ ایک حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر میں شام 8بجے سے صبح7بجے تک رات کا کرفیوں سخت کے ساتھ نافذ رہے گھا ۔ اس دوران کچھ والدین اور دیگر لوگوں نے تعلیمی اداروں کے مسلسل بند رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے خیال رہے جموں وکشمیر میں گزشتہ دو سال سے تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس سے والدین اور بچے غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں ْ