تعلیمی اِمدادی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15؍ دسمبر تک بڑھا دی گئی

سری نگر// وزیر اعلیٰ، جو جموں و کشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ (جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی) کے چیئرپرسن بھی ہیں، کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بورڈ نے اعلیٰ تعلیم، سکولی تعلیم اور میرٹورئیس معاونت سمیت مختلف زُمروں کے تحت تعلیم اِمدادی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 ؍دسمبر 2025 ء تک بڑھا دی ہے۔اس توسیع کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن (بی او سی) ورکروں جنہوں نے ابھی تک اپنے بچوں کے لئے تعلیم اِمدادی فارم جمع نہیں کئے ہیں، کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد اس عمل کو مکمل کریں۔درخواستیں آخری تاریخ قبل صرف آفیشل پورٹل (www.jkbocw.gov.in) پر آن لائن موڈ کے ذریعے جمع کی جائیں گی۔بورڈ نے تمام اہل کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس توسیع سے بروقت فائدہ اُٹھائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کے تعلیم سے متعلق حقوق میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔