سرینگر / /ضلع کپوارہ کے قصبہ ترہگام کے بازار میں ماہ رمضان المبارک کے ایام متبرکات کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار ترہگام نذیر احمد شاہ نے ایس ایچ او نذیر احمد اور دیگر عملہ کے ہمراہ بازاروں کی چیکنگ عمل میں لائی۔چیکنگ کے دوران ٹیم نے دکانداروں سے من مانی قیمتوں اور دیگر کئی غیر قانونی حرکات انجام دینے کی پاداش میں 6500روپے بطور جرمانہ وصول کیا جبکہ ایک کونٹل گلی سڑھی سبزی کو تباہ کیا گیا ۔اس دوران تحصیلدار نے دکانداروں کو متنبع کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں بصورت دیگر من مانی قیمتوں یا غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت پر ان کے خلاف قانونی کاروائی انجام دی جائے گی ۔انہوں نے ان کو اس بات پر بھی خبردار کیا کہ مال پٹریوں پر لانے کی کوشش نہ کی جائے اور صفائی اہتمام کیا جائے اور کہا کہ ایام متبرکات کے دوران اگر کوئی بھی شکایت موصول ہوگی تو اس دکاندار کے خلاف کاروائی انجام دینے میں کوئی دیر یاکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔










