ترال کے3غریب کنبوں کی ایل جی اور ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل

سری نگر//جنوبی کشمیر کے چیوہ الر ترال کے ان3غریب کنبوں جن کے گھروں کے وحد سہارے گائیوں کوچرایا گیا تھانے ایل جی اور ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے چرائے گئے گائیوںکی کھوج نکالنے میںمدد کی جائے ہے تاکہ متاثرہ غریب کنبے بھی اپنا روزی روٹی کما سکیں گے۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر سے اس بارے میں مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ فاقہ کشی کے شکار نہ ہوں جائے ۔ جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے چیوہ الر نامی سے تعلق رکھنے والے ان تین کنبوں نے ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مدد کی اپیل کی ہے کہ ان کے چرائے گئے گائیوں کو پتہ لگانے میں ہمیں مدد کی جائے جو ان کنبوں کی آمدنی کا واحدسہارا تھا انہوں نے بتایا گزشتہ ماہ ان کی گائیوں کو چرایا گیا ہے تاہم تاحال ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔متاثرہ کنبوں نے بتایا 28اور29جون کی درمیانی رات کو چوروں نے چیوہ الر ترال میں 3کنبوں کی گائیوں کو چرا کر نا معلوم جگہ پر پہنچا دیا ہے تاہم کافی تلاشی کے بعد کوئی بھی سراغ انہیں ملا۔انہوں نے بتایا وہ سخت غریب ہے اور ان گائیوں کا دودھ بیچ کر اہل و عیال کو پالنے کا واحد ذریعہ تھا ۔انہوں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں مویشیوں کا پتہ نہیں چلے گا تو اس صورت میں ان کنبوں کوان کی مالی حالت دیکھ کر انہیں مدد کی جائے تاکہ وہ بھی دوبارہ اپنی گزارہ کر سکیں گے ۔