پلوامہ//جنرل اوبزرور برائے اسمبلی حلقہ 33۔ترال برجیش نارائن سنگھ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا بغور جائزہ لینے کے لئے آج ضلع انتظامیہ کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ کے بعد اوبزرور نے سٹرانگ روم کے اِنتظامات کا تفصیلی معائینہ کیا اور گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے تربیتی مرکز کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔اوبزرور نے جمہوریت کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اِنتخابی عمل کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں ، اوبزرور نے زور دیا کہ سی۔ویجل پلیٹ فارم پر رجسٹرد تمام شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور شفاف اور منصفانہ اِنتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔










