سرینگر// کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بندریج کمی کے چلتے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے قبل محکمہ تعلیم نے مطالبہ کیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی ٹیکہ کاری یقینی بنائی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام اساتذہ اور دیگر فکلیٹی ممبران کی ٹیکہ کاری کیلئے خاطر تاریخ متعین کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل سبھی کو ویکسین لگایا جائے ۔ ائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بھی اس حوالے سے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا جائے گا۔ اپنے بیان میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا ہے کہ اہل طلباء کو بھی ٹیکہ کاری کے مہم میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تقریبا اڑھائی ماہ بعد ممکنہ طور پر جولائی کے تیسرے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ حکومت کے اعلیٰ ذمہ داروں نے خطے میں کورونا معاملات میں کمی آنے کے ساتھ ہی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے صلاح و مشورہ کرنا شروع کر دیا ہے۔










