سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے 78واں یوم آزادی منایا۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ وِنگ سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس (قائم مقام) جسٹس تاشی ربستن نے قومی پرچم لہرایا اور شرکا ٔ کو یوم آزادی کی مُبارک باد دی۔اِس تقریب میں ہائی کورٹ سری نگر وِنگ کے جج جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اِقبال وانی اور جسٹس محمد علی اکرم چودھری اور جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر یوٹی کے ایڈوکیٹ جنرل اور سینئر ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔اِس تقریب میں رجسٹرار جنرل، عدالتی اَفسران اور رجسٹری مرکزی وِنگ اور سری نگر وِنگ کے اَفسروںنے بھی شرکت کی۔ پرنسپل ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سری نگر نے بھی اپنے ضلع کے عدالتی افسران کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔آرمڈ فورسز کے دستے نے قومی پرچم لہرانے کے بعد حب الوطنی کے نغمے اور دھنیں بجائیں۔ جسٹس تاشی ربستن نے مسلح افواج کے اَرکان میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔










