سرینگر // تازہ برفباری کے بعد برف جمع ہونے کے بعد تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر کرگل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جمعہ کی اعلیٰ صبح طویل خشک موسمی صورتحال ختم ہوئی اور پیر کی گلی سمیت شوپیان کے دیگر کئی مقامات پر برفباری ہوئی ۔ برفباری ہونے کے باعث مغل شاہراہ پر برف جمع ہوئی اور پھسلن پیدا ہونے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔ ٹریفک حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفباری کے بعد سڑک پر پھسن پیدا ہونے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہرا ہ کو صاف کرنے کے بعد ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا ۔ ادھر کرگل سرینگر شاہراہ پر بھی برف جمع ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت بند کردی گئی ہے ۔










