SRINAGAR, AUG 6 (UNI) Imam of historic Jamia Masjid or central mosque in down town Srinagar delivering Friday sermon as Congregational prayers were allowed to offer after remaining suspended for over three months as a precautionary measures amid COVID-19 pandemic in Kashmir valley

تاریخی جا مع مسجد سرینگر میں4ماہ بعد نماز جمعہ ادا ہوئی

سرینگر //تاریخی جا مع مسجد سرینگر میں 4ماہ کی طویل مدت کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ہے ۔اس دوران یہاں موجود لوگوں نے سرکار اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کر کے انہیں رہا کیا جائے اور انہیں جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی جائے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق تقریبا 4 ماہ کے بعد جمعہ کے روز سرینگر کے نوہٹہ علاقے کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد می ںلوگوں نے نماز جمعہ ادا کیا ہے کشمیر نیوز سروس کوملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز آج منعقد کی گئی کیونکہ حکام نے تقریبا 4 ماہ بعد جامع مسجد میں باجماعت نماز کی اجازت دی تھی جس حوالے سے گزشتہ دنوں مسجد شریف کی صفائی عمل میں لائی گئی ہے جہاں کافی تعداد میں لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ْقابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک بھر میں کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر چار ماہ قبل تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی معطل کردی گئی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا کہ جامع مسجد میں نماز پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی کیونکہ علاقے میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔دریں اثنا ، لوگوں نے حکام سے اپیل کی کہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کی خانہ نظربند ی ختم کیاجائے اور انہیں جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت دی جائے۔ (کے این ایس)۔