تاج محل کے احاطے میں ایک شخص نے لگائے پاکستان زندہ باد کے نعرے

تاج محل کے احاطے میں ایک شخص نے لگائے پاکستان زندہ باد کے نعرے

سرینگر/// تاج محل احاطے میں ایک شخص نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر وہاں موجود ہجوم نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کر ڈالی۔ افراتفری کا ماحول دیکھ کر سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور بھیڑ نے اسے سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا۔کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تین روزہ 367 ویں عرس کے تیسرے دن اس وقت افراتفری کا ماحول بن گیا جب ایک شخص نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ منگل کو شاہ جہاں کے عرس کے موقع پر تاج محل کے احاطے میں ایک شخص نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر وہاں موجود ہجوم نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کر ڈالی۔ افراتفری کا ماحول دیکھ کر سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور بھیڑ نے اسے سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی موقع پر ہی اس کی پٹائی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ منگل کی شام کا ہے، جب عرس کے موقع پر تاج محل میں مفت داخلے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا اور تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ تاج محل کے اہم مزار پر بھی سیکڑوں لوگوں کا ہجوم تھا۔ پھر ہجوم میں سے ایک شخص نے ایک اہم قبر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ سنتے ہی ہجوم نے نعرے لگانے والے شخص کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کردی۔ اس کے بعد سی آئی ایس ایف نے ملزم نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔بتا دیں کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں کا تین روزہ 367 واں عرس 27 فروری سے منایا جا رہا ہے اور اس دوران تاج محل کے مرکزی گنبد کے نیچے تہہ خانے میں واقع ممتاز اور شاہ جہاں کی قبروں کو کھول دیا گیا۔ عرس کے دوران سیاحوں کا داخلہ مفت تھا۔ اس بار شاہ جہاں کا عرس 27 فروری، 28 فروری اور یکم مارچ کو تھا۔