بے روزگار سے خودروزگار۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنے کی سکیم

بے روزگار سے خودروزگار۔جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنے کی سکیم

اِس سکیم کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں خود روزگار کے منصوبوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہےسری نگر//حکومت جموں و کشمیر نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرنے اور اُنہیں خود کفیل بنانے کے لئے ’’ روزگار سے خود روزگار ‘‘ سکیم شروع کی ہے۔یہ سکیم 10نکاتی مہم کا حصہ ہے جو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے تاکہ زمینی سطح پر روزگار اور دیگر مستفیدین پر مبنی سکیموں کی عمل آوری کو نئے سرے سے زور دیا جاسکے ۔10 نکاتی مہم کا مقصد نچلی سطح پر مخصوص ٹائم لائنز کے اَندر نتائج حاصل کرنا ہے۔
’’ روزگار سے خود روزگار ‘‘ سکیم کے تحت جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔ یہ سکیم ان نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے جو اَپنی روزی روٹی کمانے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ۔ یہ ہر پنچایت میں کم سے کم پانچ اَفراد اور جموںوکشمیر یوٹی میں مجموعی طور پر دو لاکھ نوجوانوں کی شناخت اور انہیں خود روزگار فراہم کرنے کے لئے ایک ہدفی مہم ہے ۔ اِس میں مالی مدد اور ہنر مندی شامل ہوگی ۔ یہ یقینی بنائے گا کہ مقامی نوجوانوں کو روزی روٹی کمانے کا موقعہ ملے گا۔ اِس سکیم کا بنیادی مقصد شہری اور دیہی علاقوں میں خود روزگار کے منصوبے قائم کر کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ہمارے ملک کی معیشت پر کووِڈ۔19 کی مشکلات کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کی نوکریاں چھوٹ گئی ہیں۔ حکومت جموںوکشمیر نے ان نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کے لئے اِس سکیم کو عملانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بے روزگار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔نوجوان اَنٹرپرینیوروں کو ان مختلف سکیموں کے بارے میں حساس بنایا جارہا ہے جو مختلف محکموں کے ذریعے چلائی جارہی ہیں ۔ نوجوان جو اَب اَپنی متعلقہ پنچایتوں میں 3لاکھ کی حد کے تحت ڈسٹرکٹ کیپکس منصوبہ کے آن لائن ٹینڈرنگ عمل میں حصہ لینے کے اہل ہوجائیں گے۔
نوجوانوں میں ’’ بے روزگار سے خود روزگار ‘‘ سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے حکومت نے ’’ یوگیتا سے روزگار مہااُتسو‘‘ شروع کیا ۔اِس شروع گئی سکیم کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو اَپنے آنے والے کل کے لئے بہتر مستقبل کی تعمیر میں مدد کرنا ہے ۔ اِس سکیم سے نہ صرف ملک کے نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کی ترقی میں بھی مدد ملے گی ۔ یہ سکیم ان درخواست دہندگان کے لئے کار گر ثابت ہوگی جو نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت روزگار کی سہولیت فراہم کرنے ، خود روزگار رہنمائی فراہم کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنر مندی فراہم کرنے کے لئے مختلف سکیموں سے نوجوانوں کی مسلسل مدد کر ہی ہے تاکہ ان کی آمدنی میں اِضافہ ہو اور اِس طرح جامع ترقی کو فروغ ملے۔