power

بے ترتیب بجلی کی فراہمی کاروبار اور سیاحتہ شعبہ زیادہ متاثر /چیمبرآف کامرس

سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی اینڈ آئی) نے وادی میں بجلی کی بے ترتیبی سے کاروباروں اور گھرانوں کو درہم برہم کرنے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کے سی سی آئی نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے ساتھ بلاتعطل بجلی کے وعدوں کے باوجود صارفین کو رمضان المبارک کے دوران بھی طویل بندش کا سامنا رہا اور اب اس کی حالات مزید خراب ہوگئی ہے ۔چیمبرآف کامرس نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ، جو کشمیری معیشت کا ایک اہم محرک ہے، بجلی کی طویل بندش، سیاحوں کی حوصلہ شکنی اور بکنگ منسوخ ہونے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔کے سی سی اینڈ آئی نے لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کریں اور رہائشیوں، کاروباروں کو صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسے اہم شعبوں اور سیاحت کی اہم صنعت کو درپیش بجلی کے مسائل کو حل کریں۔