بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرنے والی کوئی بھی جماعت کشمیر میں ختم ہوگی
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سرکار بنانے کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہا کہ جو بھی پارٹی بھاجپا کا ساتھ دے گی وہ کشمیر میں ختم ہوجائے گی جیسا کہ ہم نے پی سی ، پی ڈی پی اور دیگر ایسی جماعتوں کا لوک سبھا انتخابات میں حشر دیکھا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنانے کے لئے کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جو بھی پارٹی بی جے پی کا ساتھ دے گی وہ جموں و کشمیر میں ختم ہو جائے گی۔انہوںنے بتایا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد پی ڈی پی کا کیا حشر ہوا ، پی سی اور دیگر ایسی ہی جماعتوں کو لوگوں کو لوک سبھا انتخابات میں سبق سکھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ کہتے ہوئے کہ این سی کے حق میں ووٹ بی جے پی کے خلاف تھا۔انہوں نے آج ایگزٹ پولز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے، لیکن نتائج کا اعلان ہونے دیا جائے اور اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ انتخابات میں کس نے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں بھی فتح یاب ہوگی، یہ کہتے ہوئے کہ جن لوگوں نے موجودہ نظامِ حکومت کا خمیازہ بھگتاہے، انہوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔










