کشمیری پنڈت مستقل واپسی نہیں چاہیں گے

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے اتحاد ضروری

پی ڈی پی کا بیان حوصلہ افزاء ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں حکومت سازی اور بی جے پی کو اقتدار سے باہر رکھنے کیلئے پی ڈی پی کا بیان حوصلہ افزا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف کام کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مل کر کام کریں۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کے اکثریت حاصل کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ میں امید اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا ہی ہوجائے گا اور جو لوگ ہمارے ساتھ مل جائیں گے ہم ایک مضبوط حکومت بنا سکیں‘۔ان کا کہنا تھا’محبوبہ جی کا جو بیان آیا ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارے لئے مل کر کام کرنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف کام کریں‘۔پی ڈی پی کے ساتھ کوئی بات ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا: ’کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے میں محبوبہ جی کو دل سے مبارک کرتا ہوں وہ بھی چاہتی ہیں کہ ریاست کو مشکل سے باہر نکالیں جتنا ہم اکٹھا بیٹھیں گے اتنا ہم تیزی سے کام کر سکیں گے‘۔/ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ’جموں کی بر بادی دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا‘۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا: ’لوگوں کی حکومت سے اس قدر توقعات ہیں کہ مجھے نہیں لگتا ہے جو وزیر اعلیٰ بنے گا سو پائے گا یا نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی پی کے ساتھ اس بات پر اتفاق کرسکتے ہیں کہ جموں کشمیر میں بی جے پی کو اقتدار سے دو ر رکھنے کیلئے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملانا وقت کی ضرورت ہے ۔