ravindar raina

بی جے پی جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کیلئے جلد میٹنگ کرے گی

جموں و کشمیر میں پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا/ رویندر رینا

سرینگر // بی جے پی جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کیلئے جلد میٹنگ کرے گی کی بات کرتے ہوئے پارٹی کے جموں کشمیر سربراہ رویندر رینا نے کہا کہ جے پی نے الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے میں تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں۔سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ رویندر رینا نے پارٹی کے نومنتخب ممبر اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مرکزی مبصرین کی کمان میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد جلد ہی اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔اس موقعہ پر رویندر رینا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’آنے والے دنوں میں، بی جے پی مرکزی مبصر پرہلاد جوشی اور ترون چھگ کی قیادت میں رہنماؤں اور منتخب اراکین کی میٹنگیں کرے گی۔ جموں و کشمیر میں پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا‘‘۔ایل او پی کے انتخاب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلد عمل شروع کر دیا جائے گا۔رینا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ہوچکے ہیں اور نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صدر راج کو منسوخ کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا’’بی جے پی نے الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں تمام ایم ایل اے کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، خاص طور پر جموں خطہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، رینا نے کہا’’لوگوں نے اس الیکشن میں جوش و خروش سے بی جے پی کو ووٹ دیا اور حمایت کی، اور 29 ایم ایل اے کو منتخب کیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر میں ووٹوں کے ساتھ ساتھ سیٹوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ بی جے پی کی بہترین انتخابی کارکردگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ دوسروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے آشیرواد اور مہم نے ایسا کرنے میں مدد کی‘‘۔