فائنل میچ واسکورہ کرکٹ کلب اور سٹار الیون میلیال کے درمیان کھیلا گیا
سرینگر//عوامی رسائی کو جاری رکھنے اور وادی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپنی کوششوں میںبی ایس ایف 26 بٹالین نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ ذیلی ضلع میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔یہ ٹورنامنٹ ہندواڑہ سب ڈسٹرکٹ کے بی ایس ایف گراؤنڈمیں منعقد ہو رہا ہے۔ کشمیر پریس سروس نمائندہ میر شبیرپیر کو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر/ کمانڈنٹ شری آئی ایچ خان سیکٹر ہیڈ کوارٹر کپوارہ کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا۔ لینزاکائی سیتھوکمانڈنٹ 26 بتالین بی ایس ایف ہندواڑہ کے افسران، ایس او ایس اور او ایس ہمراہ تھے ۔تقریب میں سول اداروں کے مختلف سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے استعمال کریں بلکہ کھیلوں کے ذریعے زندگی کے چند اہم اسباق بھی حاصل کریں۔ نہوں نے تقریب کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور فائنل تقریب کو دیکھنے کے لیے آنے والے پرجوش سامعین وشائقین کی بڑی تعداد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فائنل میچ واشکورہ کرکٹ کلب اور سٹار الیون میلیال کے درمیان کھیلا گیا۔کھلاڑیوں نے بی ایس ایف 26 یونٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں میں چھپی صلاحیتوںکو سامنے لانے کے لیے اس طرح کے ایونٹ کا مستقل بنیادوں پر انعقاد ہونا چاہیے۔










