ishtiyaq beigh

بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے گریز میں دو روزہ میگا مفت میڈیکل کیمپ

اجازت نامہ فراہم کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کیمپ کیلئے مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا

سرینگر // صوبائی کمشنر کشمیر نے جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے شاہ پورہ گریز میں 6اور 7ستمبر کو دو روزہ میگا مفت میڈیکل کیمپ ، عوامی بیداری پروگرام اور بیگ فاطمہ ہنز سے روز گار کے تحت سلائی سنیٹر کے افتتاح کیلئے اجازت نامہ دیتے ہوئے اس پروگرام کو مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے شاہ پور گریز میںدوروزہ میگا مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس دوران ایک سلائی سنیٹر کا بھی افتتاح ہوگا۔ اس پروگرام کا انعقاد 6اور 7ستمبر 2025کو ہورہا ہے جس میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور ماہرڈاکٹروں کی ٹیموں کے علاوہ فاونڈیشن کے سربراہ اشتیاق احمد بیگ اور دیگر جملہ قیادت شامل ہوگی۔اس دوران پروگرام کے تحت نشہ مکت ابھیان بھی چلائی جائے گی جس دوران منشیات سے ماحول کو پاک رکھنے پر زور دینے کے علاوہ اشتیاق بیگ ننگے پائوں مارچ بھی کریںگے تاکہ لوگوںکو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے اس دو روزہ پروگرام کیلئے با ضابطہ طو رپر اجازت نامہ دیتے ہوئے مکمل حمایت اور تعاون کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کے نام ایک مکتوب میں لکھا کہ اس دو روزہ پروگرام کیلئے آگاہی فراہم کریں جبکہ کیمپ کے کامیاب اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا تعاون دینے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے ’’ خدمات چھ عظمت ‘‘کے نعرہ کو بلند کر دیا گیا ہے اور مسلسل اس کوشش کے تحت عوامی خدمات کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔