سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل محکمہ نے نیسبل سنبل کا دورہ کیا ، لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے
بانڈی پورہ// سیکرٹری اَمور نوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ نے آج پنچایت نیسبل بانڈی پورہ کا دورہ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے تحت وزیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام بیک ٹو وِلیج کا پانچوں مرحلہ تمام دیہی علاقوں میں مساوی ترقی کے مشن کو پہنچانے کی مشترکہ کوشش میں جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں اور سرکاری اَفسرون کو شامل کرتا ہے۔ سرمد حفیظ نے ڈاکٹر اویس احمدکے ساتھ مل کر مختلف شعبہ جات کے سٹالوں کا معائینہ کیا جس میں ان کی خدمات او رکامیابیوں کی نمائش کی گئی۔اُنہوں نے پروگرام کے دوران پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت کی او رعوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو بغور سُنا۔بزرگ شہریوں اور پنچایتوں کے نمائندوں نے دورہ کرنے والے آفیسر کے سامنے اَپنے مطالبات پیش کئے اور اُن کے مسائل کے اَزالے کا مطالبہ کیا۔سرمد حفیظ نے اِس پروگرام کو مکمل طور پرعملانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اِس پروگرام کا بنیادی مقصد پنچایتوں کو متحرک کرنا اور کمیونٹی کی شراکت سے دیہی علاقوں کی ترقیاتی کوششوں کی رہنمائی کرنا ہے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام حکومت کا ایک پُرعزم مشن ہے اور ضلعی اِنتظامیہ نے ہفتہ بھر کے پروگراموں کے دوران مختلف قسم کی آن سپاٹ خدمات کی سہولیت کے لئے ضلع بھر میں قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کامیاب انعقاد کے لئے دورہ کرنے والے افسران کے کردار اور کوششوں کی سراہنا کی۔بعد میں سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود محکمہ نے کھیلوں کی کٹس، سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر نیسبل کے نوجوانوں سے بات چیت کی۔










