بیٹی کی رخصتی پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی ارا خان 3 جنوری کو رشتہ زادواج میں بندھیں تھیں اور اس موقع پر بیٹی کی رخصتی پر والد کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔عامر خان بیٹی کی شادی سے قبل ہی کہ چکے تھے کہ وہ بیٹی کی رخصتی پر خود پر قابو نہیں پا سکیں گے اور جذباتی ہوکر رو دیں گے۔اب بیٹی کی شادی اور رخصتی کے موقع پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔وائرل ہونے والی تصاویر میں عامر خان کو جذباتی انداز میں بیٹی ارا خان کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بیٹی کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عامر خان کے چہرے پر پھیلے ہوئے دکھ کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے، تاہم بظاہر وہ لوگوں اور فوٹوگرافرز کے سامنے مسکراتے دکھائی دیے۔بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان اپنی سابق بیویوں کے ہمراہ بھی خوش اسلوبی سے ملتے دکھائی دیے۔وائرل ویڈیو میں عامر خان کو بیٹی ارا خان کی والدہ اور اپنی پہلی اہلیہ رینا دتا کے ساتھ بھی گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح ویڈیوز میں عامر خان کو اپنی دوسری اور سابق اہلیہ فلم ساز کرن راؤ کے ساتھ بھی گلے ملتے اور انہیں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ارا خان کی شادی ان کے دیرینہ ہندو دوست نوپور شیکھرے سے ہوئی، تاہم ان کی شادی کی روایتی تقریبات آئندہ ہفتے ہوں گی۔

کیٹاگری میں : صحت