جموں//بین الاقوامی ٹینس کھلاڑی مسٹر روہن بوپنا نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو جموں و کشمیر کی نوجوان صلاحیتوں کی پرورش اور تشکیل دینے اور بنگلورہ میں اپنی ٹینس اکیڈمی میں ان کو کھیلوں اور تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی کوشش کے بارے میں بریفنگ دی جس میں روہن بوپنا ٹینس اکیڈمی اور کمال انڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے بچوں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے تحت کھیل اور تعلیمی مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ڈویژن کے ساتھ ساتھ کشمیر ڈویژن سے بھی منتخب بچوں کو بنگلورو میں مفت بورڈنگ ، رہائش ، تعلیم اور ٹینس کی جامع تربیت ملے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کھیلوں اور تعلیم کے ذریعہ معاشرے کے پسماندہ حصوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عمدہ اقدام پر ace ٹینس کھلاڑی کی تعریف کی ۔










