jk bank

بینک سرور کی مسلسل بندش پریشان کن

بزنس کنفڈریشن نے بنک حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا

سرینگر//جموں کشمیر بزنس کنفیڈریشن (جے کے بی سی) کے صدر محمد الطاف ڈار نے بینکوں بالخصوص جموں و کشمیر بینک میں سرور کے مسلسل مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ مسلسل بندش روزمرہ کے کاروباری کاموں میں نمایاں رکاوٹوں کا باعث بن رہی ہے اور پورے خطے میں صارفین کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔تاجر لیڈرنے کہاکہ بار بار سرور کی خرابی کاروباروں اور افراد کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ اس طرح کی تکنیکی خرابیوں سے نہ صرف عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے بلکہ جموں و کشمیر کی معیشت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ متعلقہ حکام اس بار بار ہونے والے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن، مضبوط بیک اپ سسٹم، اور اس طرح کے مسائل کو روکنے کے لیے باقاعدہ دیکھ بھال ضروری ہے۔ محمد الطاف دار نے جے اینڈ کے بینک انتظامیہ اور دیگر مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ بلا تعطل خدمات کو یقینی بنا کر صارفین کی اطمینان کو ترجیح دیں۔