چھٹی پادشاہی سری نگرسمیت کشمیر بھر کے گردواروںمیں خصوصی عبادات
سری نگر//وادی کشمیر میں سکھ برادری نے جمعرات کو بیساکھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ بیساکھی کے تہوار کے موقع پر سکھ برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد نے وادی بھرمیں واقع گرودواروں پر حاضری دی۔جے کے این ایس کے مطابق سب سے بڑی تقریب سری نگر کے علاقہ رعناواری میں واقع چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی،جہاں سینکڑوںکی تعدادمیں سکھ برادری کے ارکان بشمول خواتین اور بچوں نے یہاں تزک واحتشام کے ساتھ حاضری دی ،سکھ زائرین نے پہلے گردوارے میں ماتھا ٹیکا،اورپھریہاں بڑے ادب واحترام کیساتھ عبادت کی اور دعائیں کیں۔ اس موقع پر جموں و کشمیر اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اُدھر شمالی قصبہ بارہمولہ میں سب سے بڑی تقریب گردوارہ چھٹی پادشاہی اولڈ ٹائون بارہمولہ میں منعقد ہوئی ۔دریائے جہلم کے کنارے پرواقع ا س گردوارے میں بھی سینکڑوںکی تعدادمیں سکھ برادری کے ارکان بشمول خواتین اور بچوں نے یہاں تزک واحتشام کے ساتھ حاضری دی ،سکھ زائرین نے پہلے گردوارے میں ماتھا ٹیکا،اورپھریہاں بڑے ادب واحترام کیساتھ عبادت کی اور دعائیں کیں۔ بیساکھی کے موقعہ پرسکھ تنظیموں اورگردواروںکے منتظمین کی جانب سے وادی بھر کے بڑے گوردواروں میں دعاؤں، کیرتن اور لنگروں کا اہتمام کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ اوردیگر کئی لیڈروں نے بیساکھی کے پرمسرت موقع پرسکھ برداری کو مبارکباد دی۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بیساکھی (بہارکامیلہ) کے پیش نظر باضابطہ طورپرمغل باغات اوردیگر پارکوں وباغات کوعوام کیلئے کھول دیاگیا۔خیال رہے ’بیساکھی یاویساکھی ‘ سکھ مذہب کا سب سے بڑا اور پرانا تہوار ہے جو ہر سال کی13اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔بہار کا میلہ جو یکم بیساکھ یعنی13، اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن پنجاب اور ہریانہ کے کسان فصل کاٹنے کے بعد نیے سال کی خوشیاں مناتے ہیں۔ یہ دن سکھ قوم کیلئے بہت معنے رکھتا ہے کیونکہ اس دن خالصہ کا استحکام ہوا تھا۔سکھوںکیلئے اس دن کی خاص اہمیت ہے ،کیونکہ گرو امر داس کے اور سے سکھوں کے لئے چنے گئے تین تہواروں میں سے بیساکھ ایک تھا۔اسی دن پنجاب اورہریانہ میں فصل کی کٹائی کا آغازہوتاہے اور اس دن کوفتح کی پیدائش سے بھی موسوم کیاجاتاہے ۔13اور 14 اپریل کوپوری دنیا میں سکھ برادری کی جانب سے خاص تقریبات کااہتمام کیاجاتاہے اورتمام گردواروںمیں ’نگر کیرتن‘کیساتھ ساتھ خصوصی پوجا پوٹ بھی ہوتی ہے ،جن میں سکھ برادری کے مردوزن ،بچے اوربزرگ کافی تزک واحتشام کیساتھ شرکت کرتے ہیں ۔جہاں تک رسومات کاتعلق ہے تو بیساکھی کے دن عبادات کی جاتی ہیں،ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور نشان صاحب پر پرچم کشائی کی جاتی ہے ۔










