بہار میں مٹی کی جانچ کرنے والی 32 لیبارٹریز کا قیام

پٹنہ /یو این آئی // بہار حکومت کا محکمہ زراعت مالی سال 2025-26 میں ریاست کے 25 اضلاع میں مٹی کی جانچ کیلئے 32 تجربہ گاہیں قائم کرے گا۔بہار حکومت ریاست میں زرعی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے مٹی کی جانچ کی سہولتوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسانوں کو ان کے سب ڈویژن میں ہی مٹی جانچ کی سہولت دستیاب ہو۔ریاست میں پہلے سے ہی 14 سب ڈویژنل سطح کی تجربہ گاہیں موجود ہیں۔ وہیں ضلع سطح پر 38 تجربہ گاہیں کام کر رہی ہیں۔ ریاست میں ڈویژنل سطح پر 9 لیبارٹریاں سرگرم ہیں۔