ایندھن کے غیرروایتی وسائل سے پوری کی جائے گی: وزیراعظم
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی توانائی کی پیداوار کا پچاس فیصد حصہ، غیر روایتی ایندھن سے حاصل کرنے کا نشانہ 2030 تک پورا کرلیا جائے گا اور 2070تک اْس کا منصوبہ ہے کہ بھارت کی توانائی کی پوری پیداوار غیر روایتی ایندھن سے کی جائے۔سی این آئی کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں EV کی بڑھتی ہوئی مانگ سے، بھارت میں ایک خاموش انقلاب آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے EV شعبے کے لیے ترغیبات اور سبسڈیز دی ہیں۔ وزیراعظم بھارت میں سوزوکی موٹر کارپوریشن کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر گاندھی نگر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔13 سال پہلے سوزوکی کے چیئرمین کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ جب سوزوکی کے چیئرمین نے گجرات میں ایک پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، تو انہیں یقین تھا کہ کہ گزرتے ہوئے ہر ایک سال میں کمپنی اِس بات کو جان پائے گی کہ گجرات، ترقی کے تئیں کتنا پابند ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ گجرات میں ایک چھوٹا جاپان بنانا چاہتے ہیں، تاکہ جاپان کے تجربے کو بھارت لایا جاسکے۔اِسی دوران سوزوکی موٹر کارپوریشن کے صدر توشی ہیرو سوزوکی نے،ایک نئی کمپنی سوزوکی R&D سینٹر اِنڈیا قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی ملکیت پوری طرح سوزوکی جاپان کے پاس ہوگی۔










