s jai shankar

بھارت پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو نہیں بخشیں گے

ہندوستان کسی بھی جارحیت کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ ایس جے شنکر

سرینگر//بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے فرانس کے معروف اخبار ‘لی فیگارو’ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کے اس مؤقف کو دہرایا کہ یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، عالمی جنوب کے ساتھ یکجہتی کی ضرورت ہے، اور بھارت دہشت گردی کے خلاف اپنی سخت پالیسی پر قائم ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق بھارت-فرانس تعلقات پر بات کرتے ہوئے جے شنکر نے کہاطویل عرصے سے بھارت کے فرانس کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ ‘اعتماد’ اس رشتے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دفاع، نیوکلیئر توانائی، مصنوعی ذہانت، خلائی تحقیق اور ماحولیاتی امور میں تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کشمیر اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں، بھارتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ تنازع دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی سے جڑا معاملہ ہے۔ “یہ بھارت-پاکستان مسئلہ اس لیے بنا کیونکہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ اور حمایت دیتا ہے۔ یہ تنازع بھارت اور دہشت گردی کے درمیان ہے انہوں نے کہاکہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے جے شنکر نے خبردار کیا، “اگر دہشت گرد بھارت پر حملہ کریں گے، تو ہم انہیں جہاں کہیں بھی ہوں گے، تلاش کرکے ختم کریں گے، بشمول پاکستان۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جوابی کارروائیوں کے لیے عالمی سطح پر حمایت موجود ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی “احتساب اور انصاف” کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں، جے شنکر نے دوہرے معیار کے خلاف خبردار کیا: “دہشت گردی جیسے مسئلے پر، ابہام برداشت نہیں کیا جا سکتا۔بین الاقوامی امور پر بھارت کے مؤقف، بھارت-امریکہ تعلقات، چین کے ساتھ سرحدی تنازعات اور یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی جے شنکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جنہیں عالمی سطح پر وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے۔