ملک میں مزید7830نئے مثبت معاملات ریکارڈ،اگلے10سے12 دن اضافہ ،پھرکمی

بھارت میں کوروناوائرس کے مثبت معاملات میں پھر اضافہ

سرینگر//بھارت میں کوروناوائرس کے معاملات میں پھر اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ایسی 10 ریاستوں کے 46 اضلاع کو سخت کنٹینمنٹ زون بنانے کا حکم دیا ہے۔ ان اضلاع میں مثبت معاملوں کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے ، یعنی ہر سو نمونوں کی جانچ میں ، 10 سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مرکز نے بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ایسے اضلاع میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں لگانے کی ہدایت دی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بہت پہلے ختم ہو چکی ہے۔ لیکن تیسری لہرکے بارے میں بار بار اشارے مل رہے ہیں۔ ان دنوں تقریباًہرروز کورونا کے 40 ہزارسے زائد نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔ مرکزی حکومت نے ایسی 10 ریاستوں کے 46 اضلاع کو سخت کنٹینمنٹ زون بنانے کا حکم دیا ہے۔ ان اضلاع میں مثبت معاملوں کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے ، یعنی ہر سو نمونوں کی جانچ میں ، 10 سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مرکز نے بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ایسے اضلاع میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں لگانے کی ہدایت دی ہے۔ہفتہ کو دہلی میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے کیرالا ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، اڈیشہ ، آسام ، میزورم ، میگھالیہ ، آندھرا پردیش اور منی پور میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں،مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا ن نے بھی کورونا وباء کی موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکیاہے۔مرکزی حکومت کا مانناہے کہ ان 10 ریاستوں میں کورونا کے 80 فیصد مریض گھریلو تنہائی میں ہیں۔ اس لیے مرکز نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آیا ریاستی حکومتیں ایسے مریضوں پر نظر رکھے ہوئے ہے یا نہیں۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ ایسے لوگ گھر سے نکل کرتیزی سے کورونا پھیل سکتاہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے کیرالا اور کچھ شمالی ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہاں مثبت معاملوں کی شرح ملک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔میزورم میں صورتحال بدتر ہے۔ یہاں مثبت معاملوں کی شرح 22 فیصد سے زیادہ ہے۔ منی پور میں 16.5 فیصد اس کے بعد کیرالا کا نمبرآتاہے۔ یہاں ہر سو نمونوں کی جانچ میں 12 افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں یہاں مثبت معاملوں کی شرح اب بھی 3.48 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ، اڈیشہ میں 2.36 ، اور آندھرا پردیش میں 2.7 فیصد مثبت معاملوں کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔