سری نگر//بھارت میں کوروناکی نئی قسم ’اومیکرون ‘ کے پھیلائو میں تیز ی آنے کے بعدملک کی22ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں اومیکرون مریضوںکی تعدادبڑھ کر1000کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران180نئے معاملات سامنے آنے کے بعدبھارت میں اومیکرون متاثرین کی تعدادجمعرات کی صبح تک961درج کی گئی ،جن میں سے320اومیکرون مریض صحت یاب ہوچکے ہیں یاکہ اسپتالوں سے رُخصت کئے گئے ہیں تاہم ابھی بھی باقی 641افراداومیکرون سے لڑرہے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابقبھارت میں کوروناکی نئی قسم ’اومیکرون ‘ میں مبتلاء ہونے والے افرادکی کل تعداد961تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں ایک کیس سامنے آنے کے بعدملک میں اومیکرون متاثرہ ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کی تعدادبڑھ کر22ہوگئی ہے ۔دہلی میں 263اومیکرون کیسوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے، اس کے بعد مہاراشٹر میں 252 ، گجرات میں97، راجستھان میں69، کیرالہ میں65 اور تلنگانہ میں62اومیکرون کیس درج ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبودی کے مطابق ملک کی 22ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں 961اومیکرون کیسوں کا پتہ چلا ہے، اور ان میں سے ابتک320متاثرہ افرادصحت یاب ہو چکے ہیں یا ہجرت کر چکے ہیں۔تاہم ابھی بھی ملک میں641افراداومیکرون سے نبردآزما ہیں ۔حکام کے مطابق تشویش کی بات یہ ہے کہ کوروناکے مختلف قسم جو پہلے جنوبی افریقہ میں پائے گئے تھے ، اب بھارت کی 22 ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابقکرناٹک میں34، تامل ناڈو میں45، ہریانہ میں12، مغربی بنگال میں11، مدھیہ پردیش میں9، آندھرا پردیش میں16، اتراکھنڈمیں4، چندی گڑھ میں3، جموں وکشمیرمیں بھی3، اتر پردیش میں2،گوا،ہماچل پردیش، منی پور اور پنجاب میں بالترتیب ایک ایک اومیکرون کیس درج کیاگیاہے ۔










