بھارت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں :پی ایم مودی

بھارت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں :پی ایم مودی

سرینگر//وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک قدیم مذہبی روایات کا روادار رہاہے ۔ اپنے نیپال دورہ سے متعلق وزیر اعظم نے کہاکہ یہ دورہ دونوںملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہا ں ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ پڑوستی دوست ایک دوسرے کے کام آتے ہیں اور بھارت کا یہ رویہ رہا ہے کہ اس نے کسی بھی پڑوسی ملک کو مصیبت کے وقت اکیلا نہیں چھوڑا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال میں بھارت سری لنکا کو ہر ممکن مدد دے گا۔ انہوںنے بتایا کہ نیپال کا دورہ بھی اسی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کل ویشاکھ بدھ پورنیما کے موقعے پر نیپال میں Lumbini کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ جناب مودی بودھ ثقافت اور وراثت کے ایک منفرد مرکز کی تعمیر کے لیے شلانیاس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کی تعمیر کا کام بھارت کی بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن کرائے گی۔Lumbini میں وزیراعظم مقدس مایا دیوی مندر میں پوجا ارچنا کریں گے۔ وہ بدھ جینتی تقریب سے خطاب بھی کریں گے جس کا اہتمام نیپال سرکار کے زیر اہتمام Lumbini ترقیاتی ٹرسٹ نے کیا ہے۔اِدھر نئی دلی میں بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن کے اشتراک سے ثقافت کی وزارت ویشاکھ بدھ پورنیما دِوس کی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔اس تقریب میں مرکزی وزیر قانون کرن ری جیجو مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اعزازی مہمان ہوں گے۔وزیراعظم کا نیپال کا دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب مقدس ویشاکھ بدھ پورنیما دوس کے موقعے پر Lumbini بودھ مرکز کا افتتاح بھی کیا جارہا ہے۔ یہ دن تین اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ بھگوان بدھ کی پیدائش، روشنی خیالی اور مہاپری نروان کا دن بھی ہے۔مہاتما بدھ نیپال میں Lumbini میں پیدا ہوئے، بہار کے بودھ گیا میں روشن خیالی حاصل ہوئی، سارناتھ میں اپنا پہلا خطاب کیا اور اتر پردیش کے کشی نگر میں نروان حاصل کیا۔Lumbini نیپال میں سب سے پَوِتر اور سب سے اہم مقامات میں سے ایک ہے اور اسی لیے اسے یونیسکو نے عالمی ورثے کے مقامات کی فہرست میں شامل کیا۔ بھارت کی بین الاقوامی بودھ کنفیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر نئی دلی میں ہے۔ دنیا بھر کے بودھ لوگوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے والے ایک بین الاقوامی بودھ ادارے کے طور پر سال 2013 میں اسے تشکیل دیا گیا تھا۔جناب مودی نے روانگی کے موقعے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بدھ جینتی کے شبھ موقعے پر مایا دیوی مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں بھگوان بدھ کی پیدائش کے پَوِتر مقام پر درشن اور نمن کرنے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ وہ نیپال کے وزیراعظم دیوبا کے ساتھ پھر سے ملاقات کرنے کے بھی منتظر ہیں۔ پچھلے مہینے بھارت کے اْن کے دورے کے موقعے پر کافی مفید بات چیت ہوئی تھی۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم پن بجلی، ترقی اور رابطوں کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کی خاطر اپنی مشترکہ سمجھ بوجھ قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیپال کے ساتھ بھارت کے تعلقات کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان تہذیبی اور عوام سے عوام کے رابطے ہمارے قریبی رشتوں کا ایک پائیدار پہلو ہے۔