بھارت اور امریکہ کے مابین اقتصادی شراکت داری

بھارت اور امریکہ کے مابین اقتصادی شراکت داری

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت

سرینگر//وزیر خزانہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مراسم مزید گہرے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کے تعلقات سے خطے میں کشیدگی کم ہوگی ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ روز امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمارا مقصد سپلائی چینز میں لچک لانا اور کاروبار میں ساکھ اور شفافیت کو بڑھانا ہے‘‘۔انہوںنے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے مابین تجارتی شراکت داری خطے کیلئے اقتصادی لحاظ سے اہم ہے ۔ اور خطے میںامن و سلامتی کیلئے دونوں ممالک باہمی طور پر متفق ہے ۔ امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں، جے شنکر نے کہا ’’امریکی تجارتی نمائندہ، سفیر کیتھرین تائی سے مل کر اچھا لگا۔ ہم نے دو طرفہ تجارت اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کیتھرین تائی نے ٹوئٹ کیا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی پالیسی فورم کے دوبارہ آغاز سے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔