وزیرعظم کی سربراہی والی حکومت کی کارکردگی عیاں لوگ وزیراعظم کے کام سے خوش /ڈاکٹرجتندر سنگھ
سرینگر //ملک کو تجارتی لحاظ سے دنیاکا مرکز قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ نوجوانوں کوروز گار کے حوالے سے زیادہ انتظا رنہیں کرنا پڑیگا ملک تب ہی معاشی اور اقتصادی طو پرمضبوط مستحکم ہوگا او روزیراعظم کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا جب ملک کانوجوان آزدانہ طور پر اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاکرملک کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیگا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق اتر پردیش میں خوشحال مہااتسو راج گھر میں منعقد کی گئی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک کے ان نوجوانوں کومبارک باد پیش کی جنہیں مختلف اداروں میں مرکزی سرکار کی جانب سے تقرریوں اور تعیناتی کے احکامات تھما دیئے ۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے دعاکرتا ہوں کہ ان نوجوانوںکا مستقبل تاب ناک ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہابھارت اسٹاٹ اَپ کے سلسلے میں واحد ایسا ملک ہے جوتیزی کے ساتھ نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک دنیامیں تجارت درآمداد اوربرآمداد کامرکز بن رہاہے اب ہمارے نوجوانوں کو روز گا رکے حوالے سے زیادہ صبر ازمائی سے کام نہیں لیناپڑیگا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں کون سی گورنمنٹ ہوگی یہ مسئلہ نہیں ہے ہم نے ملک کوایسی راہ پرڈال دیاہے جہاں وسائل دستیاب ہونگے اور روز گار خود بخود حاصل ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے دس برسوں کے دوران وزیراعظم کی سربراہی والی حکومت نے ملک میں تعمیرو ترقی روز گار سرمایہ کاری تجارت کے حوالے سے انقلابی نوعیت کے اقدامات اٹھائے او روہ دن دور نہیں جب وزیراعظم کایہ خواب کہ 2047تک بھارت دنیامیں پانچویں بڑی معیشت اور ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بنیادی ڈھانچے کے قیام جن میں ہوائی اڈے شاہراہیں کی تعمیر کواولین ترجیح دی اور اس سلسلے میں نہ صرف جنگی بنیادوں پراقدامات اٹھائے بلکہ منصوبوں کووقت پرمکمل کرنے کی کارروائیاں عمل میں لائی ۔وزیردفاع نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی سربراہی والی حکومت کی کا رکردگی عیاں ہے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹاٹ اَپ کے معاملے میں بھارت سر فہرست ہے اور ہم نے نوجوانوںکو صلاحیتوں کامظاہراہ کرنے کی چھوڑ دی رکھی ہے اور مرکزی سرکار کی اس حکمت عملی سے انقلاب کی شروعات ہوئی ہے ۔دس لاکھ کے قریب نوجوان اس وقت مختلف زمروں میں اسکیموں کوبروئے کار لاکر روز گار کمارہے ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پراپی صلاحیتوں کالوہامنوا رہے ہیں ۔وزیردفاع نے کہاکہ ملک جس تیزی کے ساتھ معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہورہاہے ا سکے بارے میں ہم نے سوچا نہیں تھا۔اس موقعے پروزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مختلف زمروں میں تربیت اور روز گار حاصل کرنے کے لئے پہلی با رکسی مرکزی سرکار نے 23لاکھ کروڑ کی رقم مختص کی۔ مدرا اسکیم نوجوا نوں کے لئے روشن او رتابناک ثابت ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے نوبرسو ںکے دوران وزیرعظم کی سربراہ والی حکومت نے 350سٹاٹ اَپ اسکیموں کوقیام عمل میںلایااور 2016 -15سے ان اسکیموں نے رفتار پکڑ لی ۔وزیرمملکت نے کہاکہ نو92 ہزار 683سٹاٹ اَپ پروگرامو ںکے 115بیلن ڈالر کاکاروبا رہوا جوملک کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ 2022کے دوران 26ہزار 542 یونٹوں کورجسٹرکیاگیا اور ملک میں جس تیزی کے ساتھ نوجواں آگے آ رہے ہیں اور مختلف اسکیموں کو ملک کی معیشت اور اقتصادیات کومضبوط مستحکم بنارہے ہیں ا سے یہ صاف ظاہرہوتا ہے کہ بھار ت کوترقی یافتہ ممالک کے صف میں اور پانچویں بڑی معیشت کے طور پراُبھرکرسامنے آنے میں کوئی نہیں روک سکتاہے ۔اس موقعے پروزراء نے کہاکہ ملک کاعوام مرکزی سرکار کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا باریک بینی سے جائزئہ لے رہے ہیں اور مرکزی سرکار کی کامیابی اور کامرانیوں کے حوالے سے ملک کاعوام پوری طرح سے مطمئن ہیں ۔










