بھارتی کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے انکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آنے سے انکار

بھارتی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پرمیچ کھیلےگا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے جو 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز ایک ہی شہر (لاہور) میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں واہگہ بارڈر کی وجہ سے میچز رکھے گئے ہیں تاکہ بھارتی شہری ان میچز میں آسانی سے شرکت کرسکیں۔تاہم، چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دورہ پاکستان کا فیصلہ بھارتی حکومت پر چھوڑا ہوا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔