Sh Sayed Shah Aziz, Captain, Indian Divyang Cricket Team meeting Lt Governor

بھارتی دیویانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں//پونچھ سے تعلق رکھنے ہندوستانی دیویانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان سیّد شاہ عزیز نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اِس موقعہ پر ان کے ہمراہ د سی اِی او یویانگ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف اِنڈیا محترمہ غزل خان بھی موجود تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میںشاندار کامیابیوں پر سیّد شاہ عزیز کو مبارک باد دی۔ اُنہوں نے اِس برس فروری مہینے میں جموں میں ہونے والی آئندہ ہندوستان بمقابلہ سری لنکا اِنٹرنیشنل وہیل چیئر کرکٹ سیریز کے لئے ایک پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی۔