اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

بھارتی بولرشامی کے متنازع ٹوئٹ پر ،شاہد آفریدی کا کرارا جواب

کراچی: شاہد آفریدی نے بھارتی بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر کھری کھری سنا دیں۔پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے بولر محمد شامی کو متنازع ٹوئٹ پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹرز سفیر اور رول ماڈلز ہیں ہمیں متنازع چیزیں ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں۔ ایسی چیزیں نہیں ہونا چاہییں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہو۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو عام آدمی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔