jitandar singh

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی الیکشن میں 29سیٹیں جیت کرنمایاں کار کردگی کامظاہراہ کیا

وزیراعظم نے جموںو کشمیرکو ترقی کے منزلوں پرلے جانے کے لے جو اقدامات اٹھائے وہ آئیندہ بھی جارے رہے گے /ڈاکٹرجتندر سنگھ

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کی کا رکردگی کااطمنان بخش قرا ردیتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت نے کہاکہ ا س سے بہتر بھی کرسکتے تھے تاہم وقت نہیں ملاتاہم جوکامیابی ملی وہ تواقعات کے عین مطابق ہے ۔وزیراعظم نے جموں وکشمیر کوترقی کی منزلوں کی طرف گامزن کرنے کے لئے جواقداما ت اٹھائے ہے وہ مستقبل میں جاری رہے گے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق اسمبلی الیکشن میں 29کے قریب سیٹوں پرکامیابی ملنے پراطمنان کااظہارکرتے ہوئے بی جے پی کے سینئرلیڈر وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وز رمملکت ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہاکہ پارٹی نے نمایاں کا رکردگی کرمظاہراہ کیاہے ا س سے بھی بہتر کیاجاسکتا تھاتاہم وقت نہیں ملا۔انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں وکشمیر کے عوام کادل جیتا ہیں جو سب سے بڑی کامیابی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوںپرلے جانے کے لئے جواقدامات اٹھائے ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گے او رہم اسمبلی میں ہی نہیں بلکہ ایوان سے باہربھی ایک بہتر اپوزیشن کا رول اد اکرنے میں اپنے فرائض منصبی انجام دینگے تاکہ منتخب سرکار کی تعمیری تنقید کرکے اسے عوام کی بہترخدمت کرنے کاموقع فراہم کیاجاسکے ۔وزیرمملکت نے کہاجمہوریت کامزاج یہی ہو اکرتاہے او ربی جے پی نے جس پارٹی کا مظاہراہ کیاوہ اطمنان بخش ہے۔ بی جے پی کے ہرایک لیڈر کا رکن نے اپنے آپ کوعوام کے ساتھ جوڑ کررکھا جسکے نتیجے میں کامیابی ملی ۔ہریانہ میںپارٹی کوتیسری بار حکومت بنانے کاموقع ملنے کی کارروائی کووزیر اعظم کی بہترکا رکردگی سے تعبیر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہریانہ کے عوام نے بی جے پی پر تیسری با ربھروسہ کیاجس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ پارٹی ملک کے عوام کے لئے اپنے آپ کووقف کرچکی ہے ۔