ہاوسنگ کالونی کھنہ بل اننت ناگ میں عوامی جلسہ ،جموںوکشمیر میں اگلی سرکاربی جے پی کی ہوگی /رفیق وانی
سرینگر / /بھارتیہ جنتا پارٹی نے پورے ملک میں 42واں یوم تاسیس منایا گیا ۔اس سلسلے میں جموںو کشمیرکے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے جلسے منعقد کئے اور جھنڈے بھی لہرائے گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاوسنگ کالونی کھنہ بل اننت ناگ میں حلقہ انتخاب اننت نا گ کے انچارج رفیق احمدوانی کی قیادت میں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہیلا مورچہ کی وائس پرزیڈنٹ رومیسا رفیق اورسینئر لیڈ ر تنکا ملک کے علاوہ پارٹی کے کارکناں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔جلسہ میں مقررین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بنیادی ایجنڈا اور مفاد عامہ کے خاطر اٹھائے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر رفیق احمد وانی نے بی جے پی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے غریب پروری کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کے لئے جو اسکیمیں رائج کی ہیں ان اسکیموں لے ذریعے جو پیسہ ان کو مل رہا ہے وہ سیدھے ان کے بنک کھاتوں میں جمع ہوجاتا ہے اور کہا کہ تعمیراتی کاموں میں مودی سرکار نے جموں وکشمیر میں جو نئے باب کھولے ہیں وہ تاریخ ساز ہیں ۔اس دوران انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اگلی سرکار جموں وکشمیر میں بی جے پی کی ہوگی ۔اس موقعہ پر پنکا ملک نے پارٹی کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو وجود میں لانے اور اس مقام تک پہنچانے کیلئے بہت سارے لوگوں نے قربانیاں پیش کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کا ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود مقصد رہا ہے اور تعمیر وترقی کی جانب عوام گامزن کرنے کیلئے یہ پارٹی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے ۔اس دوران رومیسارفیق نے نریندر مودی اور بی جے پی کے حق میں زور دار نعرہ بازی کی اور اس پارٹی کو عوام کی پارٹی قرار دیا ۔










