بژھ پورہ 90فٹ روڑ پر ہٹ اینڈ رن معاملہ

تیز رفتار گاڑی نے 70سالہ شہری کوٹکر مار کر لقمہ اجل بنادیا

سرینگر///بژھ پورہ 90فٹ روڑ پر ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے راہ چلتے 70سالہ شہری کو ٹکر مار کرابدی نیند سلادیا ہے۔ پولیس نے گاڑی کا پتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی اور سی سی ٹی وی فٹیج کے ذریعے قصور وار ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جو کی قیادت آر کے گوئل کررہے تھے نے گزشتہ دنوں اپنا دورہ روزہ دورہ جموںکشمیر مکمل کیا جبکہ آج جمعہ کو کمیشن میں دو نئے الیکشن کمشنروں نے باضابطہ طور پر چارج سنبھالا ہے اور اس کے ساتھ ہی کمیشن سنیچر کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کرے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جمعرات دیر گئے عثمانہ باد 90فٹ روڑ بژھ پورہ میںایک ہٹ اینڈ رن معاملے میں ایک عمر رسیدہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک 70 سالہ شخص جو جمعرات کی شام عثمانہ باد90 فٹ روڈ کے قریب ایک ہٹ اینڈ رن کیس میں شدید زخمی ہوا تھا، سری نگر کے سکمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔معمر شخص جس کی شناخت محمد یوسف شیرو (70) ولد مرحوم عبدالغنی شیرو ساکن عثمانہ باد، بک پورہ کے نام سے ہوئی ہے جمعرات کو سری نگر میں 90 فٹ روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔