پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکارسے فوری طور مثبت اقدام اٹھائیں
سرینگر /کے پی ایس //جنوبی کشمیر کے ضلع بڈگام کے درجنوں دیہات میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو سنگین اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع کے بیشتر دیہات میں پانی کی قلت نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ درجنوںدیہات سے پینے کے پانی کی قلت کی شکایات تواتر کے ساتھ کے پی ایس کوموصول ہورہی ہیں۔شکایات کند گان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں پینے کے پانی عدم دستیابی سے لوگ پریشان حال ہوئے ْ۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کی داد رسی کوئی نہیں سنتا ہے ۔انہوں نے جل شکتی محکمہ کی طرف سے پانی کی معقول فراہمی نہ ہونے کے باعث وہ مقامی ندی نالوں کا پانی استعمال کرنے کو مجبور ہورہے ہیںالبتہ یہ پانی عموماََ آلودہ پایاجاتاہے اورکئی طرح کے امراض کا باعث بنتا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام فوری طور پینے کے پانی کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے










