North Kashmir duo held with stolen cigarettes worth Rs 1 lakh police

بڈگام میں 2نقب زن گرفتار لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

سرینگر//بڈگام پولیس نے دو نقب زنوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے ضبط کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطانق مورخہ 10 نومبر 2021 کو تھانہ ماگام کو مختار احمد میر ولد العزیز میر ساکن حیدر پورہ کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 06/07 نومبر 2021 کی درمیانی رات کوکچھ نامعلوم نقب زنوں نے اس کی دکان کا دروازہ توڑاکر لاکھوں روپئے مالیت کے سگریٹ لوٹ لیے۔ اس اطلاع کے موصول ہونے پر تھانہ پولیس ماگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 242/2021 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی۔دوران تفتیش چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم مظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن ہانجی ویرہ پٹن کو گرفتار کر لیا گیا جس نے مال مسروقہ املاک کے بارے میں انکشاف کیا اور بعد میں اس کے قبضے سے لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ برآمد ہوئے اور اسے گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ کے ملزم کے انکشاف پر پولیس نے ایک اور شخص ابراہیم حجام ولد محمد قاسم حجام ساکن نہر کالونی میرگنڈپٹن کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔کیس کی تفتیش جاری ہے مزید بازیابیاں اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔